اماراتی وزیر کی پاکستان کو دھمکی پر چودھری نثار کا جواب سوشل میڈیا پر مقبول موضوع بن گیا

اماراتی وزیر کی پاکستان کو دھمکی پر چودھری نثار کا جواب سوشل میڈیا پر مقبول موضوع بن گیا

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر خارجہ کی پاکستان کو دھمکی دینے کے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا جواب سوشل میڈیا پر مقبول ترین موضوع بن گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے بیان کو لاکھوں پاکستانیوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے اور وزیر داخلہ کا بیان عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ سوشل میڈیا پر وزارت خارجہ کی خاموشی پر شدید ردعمل کااظہار بھی کیا گیا ہے۔