اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی درخواست ضمانت منظور

 اسلام آباد ہائیکورٹ: سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر گوندل کی درخواست ضمانت منظور

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں گرفتار ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر اقبال گوندل کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔ ستمبر 2014ء میں ایف آئی اے نے ظفر اقبال گوندل کو حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ ان پر زمینوں کی خریداری میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ 6 مارچ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے ظفر گوندل کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا۔