وزیراعظم آفس میںتعینات 6 افسران نے 16 بیرون ملک دورے کیے

اسلام آباد(خبر نگار)وزیراعظم آفس میںتعینات 6افسران نے گذشتہ تین سالوں میں 16 بیرون ملک دورے کیے جن پر 48 لاکھ 84ہزار 990 روپے اخراجات ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے 9بیرون ملک دورے کیے ہیں۔ افسران نے سب سے زیادہ بیرون ملک دورے چین کے 11 ، متحدہ عرب امارات کے تین ، ایک لندن جبکہ ایک دورے کے بارے میں سینیٹ کو آگاہ نہیںکیا گیاہے۔ سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں گذشتہ روز سینیٹ اجلاس میں بتا یا گیا ہے کہ 2014-2015میںایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فوادنے چین کے شہر بیجنگ کے چار دور ے جبکہ ایک دورہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم جاوید اسلم نے چین کا کیا ، ڈپٹی سیکرٹری ابرار احمد مرزا نے چین کے شہر بیجنگ کے دو دروے کیے جبکہ 2014-2015میں کیے گئے دورو ںکے مجموعی اخراجات 2083746ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن نے 2015-2016میں چین کا ایک دورہ اور ایک دورہ دبئی کا کیا ہے ، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم افس اعجاز منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ۔ بیرون ملک 2015-2016 میں ہونے والے دورں پر مجموعی طور پر 903180اخراجات ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم افس میں تعینات افسرا ن نے 2016-2017تک 6بیرون ملک دورے کیے ہیںجس میںفواد حسن فواد نے بیجنگ کے دو دور ے اور متحدہ عرب امارات کاا یک دورہ ، ایڈیشنل سیکرٹری بابر حسن نے لند ن، ڈپٹی سیکرٹری سید صلاح الدین نے چین کے شہر بیجنگ کادورہ کیا جبکہ جوائنٹ سیکرٹری سید شکیل شاہ نے 8نومبر سے 11نومبر 2016تک بیرون ملک دورہ کیا جس پر 155502روپے اخراجات ہوئے تاہم انہوںنے کون ملک کا دورہ کیا اس بارے ایوان کوآگاہ نہیںکیا گیا ہے۔سینیٹ کو بتا یا گیا کہ 2016-2017میں ہونے والے بیرون ملک دوروںپر مجموعی طور پر 1898064روپے اخراجات ہوئے ہیں۔