چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی‘ رمیش کمار

چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت ہوگی‘ رمیش کمار

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ ورلڈ الیون کرکٹ ایونٹ کے آغاز سے اب اپوزیشن کو پتہ چلا کہ کھیل کی شروعات مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کارکردگی کا نتیجہ ہیں، بہت جلد دوسرے کھیلوں کا بھی آغاز ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے عوام باشعور ہیں، انہوں نے پہلے بھی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف پر اعتماد کرکے انہیں کامیاب بنایا ‘ اب بھی حلقہ کی عوام کارکردگی کی بنیاد پر بیگم کلثوم نواز کو کامیاب کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کا کام شور شرابہ کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کے نئے چیئرمین کی تقرری کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی لیکن ایسے شخص کا انتخاب کیا جائے گا جس کا ماضی صاف اور بے داغ ہوا