;;وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس کی معطلی کا نوٹی فکیشن جعلی قرار دے دیا
ااسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ اسلحہ لائسنس معطل ہونے کی خبریں جھوٹ پر مبنی اور نوٹی فکیشن جعلی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں اسلحہ لائسنس کی معطلی کی خبر کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹی فکیشن بھی جعلی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ممنوعہ اور غیرممنوعہ اسلحہ لائسنس کے لئے الگ الگ پالیسی تیار کی گئی ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اور وزیراعظم ہی دیں گے، ممنوعہ اسلحہ لائسنس نہ ہی معطل کئے گئے اور نا ہی انہیں کینسل کیا گیا ہے جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرممنوعہ اسلحہ لائسنسز کو کمپیوٹرائزڈ کرانے کی آخری تاریخ 30 دسمبر 2017 مقرر کی گئی ہے۔
اسلحہ لائسنس