پورٹ قاسم میں غیر قانونی بھرتیاں‘ توہین عدالت کی درخواست پر وفاقی سیکرٹری پورٹ اینڈ شپنگ کو نوٹس جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کراچی میںغیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر وفاق، سیکرٹریز پورٹ اینڈ شپنگ و اسٹیبلشمنٹ،کابینہ ڈویژن اور چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کر دی ہے۔