وفاقی حکومت متاثرین تھر کو مالی امداد بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعے دیگی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت تھر کے لوگوں کو وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف کی جانب سے اعلان کردہ ایک ارب روپے کی امداد کے تحت فی خاندان 20 ہزار روپے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ کے ذریعے ادا کرے گی‘ 77 ہزار متاثرین کو ہر تین ماہ بعد دس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ اسحق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔