صوبائی وزراء اوقاف کا اجلاس‘ چاروں صوبوں میں قرآن بورڈ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیرصدارت چاروں صوبائی وزراء اوقاف کے اہم اجلاس میں قران پاک کی غلطیوں سے مبرا اور معیاری پرنٹنگ کیلئے چاروں صوبوں میں صوبائی قرآن بورڈ بنانے اور پورے ملک میں کم از کم 52 گرام کے واٹر مارٹ کاغذ پر قرآن مجید کی چھپائی کا فیصلہ کیا گیا۔  وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا گیا  معیاری آرٹ پیپر کی درآمد کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ اجلاس میں شہید ہونے والے مصحف اور اوراق کی ری سائیکلنگ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا  پنجاب کی طرح قرآن بورڈ بنانے کیلئے سندھ اور بلوچستان میں بھی قانون سازی کریں گے جبکہ کے پی کے میں پہلے ہی قانون بن چکا ہے۔