سانحہ کچہری: جوڈیشل کمشن نے ریڈر خالد نون، گن مین بابر سمیت 16 وکلاء اور عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے

اسلام آباد(این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمشن نے ایڈیشل سیشن جج رفاقت اعوان کے ریڈر خالد نون سمیت سولہ وکلاء ،عدالتی اہلکاروں اورعینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔ سانحہ کچہری کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی صدارت میں ہوا   ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈر خالد نون نے بتایا کہ گن مین بابرکی فائرنگ سے ایڈیشل سیشن جج رفاقت اعوان نشانہ نہیں بنے، رفاقت اعوان دہشتگرد کی گولی لگنے سے شہید ہوئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق گن مین بابر حسین نے بھی بیان قلم بند کرایا۔