جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی منظوری سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو ارسال

جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو پشاور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنیکی منظوری سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو ارسال

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشنل کمشن کے اجلاس میں پشاور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج، جسٹس مظہر عالم میاںخیل کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دیتے ہوئے سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں، گذشتہ روز چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشنل کمشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقدہ ہوا جس میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے اور وفاقی شرعی عدالت کے جج، جسٹس احمد فاروق شیخ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا معاملہ مؤخر کردیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون، صوبہ خیبر پی کے کے وزیر قانون، اٹانی جنرل اور بار کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔