تھری اور فور جی لائسنس کی نیلامی 23 اپریل کو ہو گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے تھری اور فور جی  لائسنس  کی نیلامی 23 اپریل کو ہو گی۔ بولی کی نیلامی 23 اپریل کو ہو گی، بولی کیلئے پی آئی اے کو سربمہر پیشکش 14 اپریل تک بھجوائی جا سکتی ہے۔ وزیر خزانہ  کو چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی کہ تھری، فور جی  ٹیکنالوجی سے زیادہ تیز ڈائون لوڈ سپیڈ ملے گی۔  روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا لائسنس کی نیلامی کا عمل شفاف بنایا جائے گا۔