اسلام آباد ہائیکورٹ، لاپتہ شہری کے مقدمہ میں حساس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ، لاپتہ شہری کے مقدمہ میں حساس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کے مقدمہ میں حساس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اور وفاقی  سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس ریاض احمد خان پر مشتمل سنگل بینچ نے راولپنڈی کی رہائشی پروین بی بی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل ظفرالحسن نے موقف اختیار کیا کہ سائلہ کا خاوند محمد عارف دو ماہ قبل تین ساتھیوں سمیت راولپنڈی سے اغوا ہوا تھا جبکہ دیگر ساتھی واپس آ گئے ہیں اور انہوں نے بتایا درخواست گزار کا شوہر آئی ایس آئی کے پاس ہے جس پر عدالت نے ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی۔