ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ملک اقبال کا تبادلہ‘ ایڈیشنل ڈی جی تحسین احمد قائم مقام سربراہ مقرر

اسلام آباد (ریڈیو نیوز، وقت نیوز) ڈی جی ایف آئی اے ملک محمد اقبال کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ وقت نیوز کے مطابق ملک اقبال کو انسداد دہشت گردی کی قومی اتھارٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں ملک اقبال کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہے۔ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تحسین اللہ کو ایف آئی اے کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا۔آن لائن کے مطابق نجی ٹی وی سے فون پر گفتگو میں ملک اقبال کا کہنا تھا کہ وہ کل ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے اور پھر پولیس بیورو کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
ملک اقبال/ تبادلہ