آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں نجی بینک میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ۔

آئی ایٹ مرکز اسلام آباد میں نجی بینک میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ۔

مقدمہ نجی بینک کےمنیجر آپریشن ذوالقرنین مجاہد کی درخواست پر قتل، اقدام قتل، دھماکہ خیز مواد رکھنے اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے نامعلوم خودکش حملہ آور کی تصویر بھی جاری کر دی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ دوسری جانب دہشتگردی کے اس واقعہ کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔