عامر لیاقت کو آن ایئر نہ لیا جائے، پمرا کا نجی ٹی وی چینلز ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو حکم
اسلام آباد( پ ر) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی نے تمام نجی ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو عامر لیاقت حسین کو کسی بھی حیثیت میںآن ایئر نہ لینے کی ہدایات جاری کردی ہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بدھ کو جاری کئے جانے والے حکم نامے میںپمرا نے تمام لائسنس ہولڈرز( ٹی و ی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز) کو واضح ہدایات دی ہیں کہ عامر لیاقت حسین کو اپنے پروگرامز کے کسی بھی فارمیٹ مثلا ٹاک شو، نیوز، کرنٹ افیئرز، پروگرام شوز، ڈرامے ، اشتہاری مہم، آڈیو/ویڈیو بپروغیرہ میں شامل نہ کریںاور آن ایئر نہ لیں۔ ریگولیٹر کے حکم کا اطلاق فوری طورپر او رمعزز عدالت میں ہونے والی اگلی سماعت کی تاریخ یعنی 10جنوری2018 تک برقرار رہے گا۔ عدم پیروی کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینل، ایف ایم ریڈیو کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی تعمیل اور پمرا آرڈیننس 2002 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
پمرا حکم