وزارت داخلہ نے مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی

اسلام آباد (ثناء نیوز ) وزارت داخلہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وزارت داخلہ کو اطلاعات ملی تھیں کہ کچھ سیاسی رہنمائوں کو سکیورٹی خدشات لاحق ہیں۔ اس سے قبل وزیراعلی اور گورنر پنجاب کے حوالے سے بھی ایسی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
وزارت داخلہ