جنوبی کوریا کے قومی دن اورمسلح افواج کے دن کی تقریبات آج ہونگی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جنوبی کوریا کے قومی دن اور مسلح افواج کے دن کی تقریبات آج 13 اکتوبر کو جنوبی کوریا کے سفیر کی اقامت گاہ پر منعقد ہوں گی۔ وفاقی وزرائ‘ ارکان پارلیمنٹ اور سینئر سفارت کار اور دوسری شخصیات ان تقریبات میں شریک ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ کوریا کے قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ کوریا کا ایک قومی میوزک گروپ 14 اور 15 اکتوبر کو راولپنڈی کونسل آف دی آرٹس اور نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔