اوپن یونیورسٹی میں انگریزی کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد(نامہ نگار) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام”انگریزی زبان و ادب میں عصر حاضر کے رجحانات“کے زیر عنوان دو روزہ قومی کانفرنس آج(جمعہ 13اکتوبر)کو صبح 10بجے شروع ہوگی۔ انگریزی زبان کے فروغ پر بحث و مباحثے ہوں گے۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی تقریب کی صدارت کریں گے۔ اس کانفرنس انگریزی زبان و ادب میں درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لئے مشترکہ پالیسی بنانے اور انگریزی زبان و ادب کے روایتی تدریسی انداز اور تکنیک کو جدید بنانے میں مددگا ر ثابت ہوگی ۔