ڈاکٹر نیاز اختر کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر آئیسکو تعینات کردیا گیا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزارت توانائی نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجنیئنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلاڈاکٹر نیاز اختر کو نیا چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز آئیسکو تعینات کر دیا ہے ۔گزشتہ روز اس عہدے سے ندیم خان نے استعفیٰ دے دیا تھا جس پر آئیسکو ملازمین اور ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں ۔ندیم خان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین کے عہدے سے ضرور مستعفیٰ ہوئے ہیں لیکن وہ ایگزیکٹیو بورڈ کام کرتے رہیں گے اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے۔