سیکٹر ایف 14جعلی الاٹمنٹ لیٹر جاری کرنیوالے گروہ کے 5افراد گرفتار
اسلام آباد( وقائع نگار ) وزارت ہاوسنگ اےنڈ ورکس کے ذےلی ادارے فےڈرل اےمپلائز ہاوسنگ فاونڈےشن مےں سےکٹر اےف 14کے جعلی الاٹمنٹ لےٹرز جاری کرنے والے گروہ کے خلاف اےف آئی اے نے کاروائی کی ہے اور ہاوسنگ فاونڈےشن کے دو اہلکاروں سمےت پانچ افراد کو گرفتار کرلےا ہے ۔ تےن پراپرٹی ڈےلرز نے ہاوسنگ فاونڈےشن کے شعبہ آئی ٹی کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر سےکٹر اےف 14کے کرڑوں روپے مالےت کے 10الاٹمنٹ جاری کےے تھے ۔ذرائع کے مطابق فےڈرل انوسٹی گےشن ( اےف آئی اے ) نے ہاوسنگ فاونڈےشن کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرلےا ہے جن مےں سے فاونڈےشن کے شعبہ آئی ٹی کے سربراہ عاصم علی ان کے اسسٹنٹ اور تےن پراپرٹی ڈےلرز شامل ہےں ان افراد پر اےف آئی اے نے مقدمہ درج کےا تھا کہ انہوں نے جعل سازی کرکے سےکٹر آئی چودہ کے جعلی الاٹمنٹ لےٹرز جاری کےے اور اس مد مےں اہلکاروں نے 60لاکھ روپے کی مبےنہ طورپر رشوت وصول کی ہے ان الزامات کی تحقےق کے بعد اےف آئی انے کاروائی عمل مےں لاتے ہوئے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کےا تھا اور گزشتہ روز ان افراد کی گرفتاری عمل مےں لائی گئی ہے ہاوسنگ فاونڈےشن مےں گزشتہ کئی سالوں کے اےک منظم گروہ مختلف سےکٹرز مےں ملازمےن کے پلاٹوں جن مےں بےواوں کے پلاٹس بھی شامل ہےں انہےںجعل سازی سے الاٹ کروانے اور انکار کرنےو الے افسران کے خلاف کاروائےاں کروانے مےں مصروف عمل ہےں مذکورہ کےس مےں بھی ہاوسنگ فاونڈےشن کے شعبہ اسٹےٹ کے افسران نے جعلی الاٹمنٹ لےٹرز کے اجراءسے پہلے ہی کاروائی کی تھی اور اس کےس مےں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے لےے کےس فوری طورپر اےف آئی اے کے سپر د کردےا تھا۔