دی سینٹورس میں غلافِ کعبہ اور بابِ کعبہ کے پردہ مبارک کی زیارت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دی سینٹورس مال میں غلافِ کعبہ ، باب ِ کعبہ کے پردہ مبار ک اور دیگر مقدس اشیاءکی زیارت کا سلسلہ دسویں دن بھی جاری رہا۔ ہزاروں افرادنے زیارت کی سعادت حاصل کی جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات، نوجوان، طلباءو طالبات ، سماجی ، مذہبی اور سیاسی شخصیات شامل تھیں ۔دی سینٹورس انتظامیہ نے اپنے کارپوریٹ سوشل پروگرام کے تحت اسپیشل چلڈرن اسکول کے اسپیشل بچوں اور اولڈ ہوم کے بزرگ شہریوں کو غلافِ کعبہ ، باب ِ کعبہ کے پردہ مبار ک اور دیگر مقدس اشیاءکی زیارت کی دعوت دی۔ سینٹورس پہنچنے پر اسپیشل بچوں اور بزرگ شہریوں کا خصوصی استقبال کیا گیا۔