علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس سی) ماس کمیونیکیشن( ا ور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ دیگر پروگرامز میں ایم ایس سی )معاشیات ( ¾ ایم ایس سی )ویمن سٹڈیز(¾ ایم ایس سی )سوشیالوجی(¾ ایم ایس سی )انوائرمنٹل ڈیزائن(¾ ایم اے )تاریخ(¾ ایم اے )اسلامیات(¾ ایم اے )عربیک(¾ ایم ایل آئی ایس ¾ ایم اے )ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ(اور ایم اے )سپیشل ایجوکیشن(شامل ہیں۔ان تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں اور رزلٹ کارڈ طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایات پر یونیورسٹی نے پورے امتحانی نظام کو اپ گریڈ کردیا ہے اور نتائج مقررہ شیڈول سے پہلے آﺅٹ ہورہے ہیں ۔ سمسٹر خزاں 2017ءکے میٹرک تا ماسٹر سطح تک کے پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 23۔اکتوبر ہے۔