عالمی یوم بصارت کے موقع پر سینٹوریس مال میں مفت کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عوام الناس میں بصارت کی اہمیت کے علاوہ پیشگی معائنے، تشخیص اور علاج کے شعور کو اجاگر کرنے کی غرض سے الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال کی جانب سے اسلام کے سب سے بڑے شاپنگ مال یعنی سینٹوریس مال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔الشفاءٹرسٹ آئی ہسپتال کی جانب سے لگائے جانیوالے اس فری کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا۔سینٹوریس مال میں قائم کیے گئے اس کیمپ میں اسلام آباد ،راولپنڈی کے علاوہ دیگر علاقوں سے آنے والے کثیر افراد نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرایا ۔اس موقع پر سکریننگ کیمپ میں آنے والوں کے مابین الشفاءٹرسٹ کی جانب سے بصارت کے حوالے سے معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔