لائن لاسز اور بجلی چوری کیخلاف اقدامات نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) اسلام آباد الےکٹرک سپلائی کمپنی ( آئےسکو ) کے چےف اےگزےکٹو باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ لائن لاسز کی شرح مےں کمی اور بجلی چوری کے خلاف مناسب اقدامات نہ کرنے والے افسران و ملازمےن کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل مےں لائی جائےگی اور انہےں اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے جائےنگے ،آئےسکو رےجن مےں نےٹ مےٹرنگ کی کامےاب آزمائش نے ثابت کےا ہے کہ آئےسکو رےجن مےں نےٹ مےٹرنگ کا وسےع اسکوپ موجود ہے، آئےسکو صارفےن کو اس حوالے سے بہتر آگاہی کی ضرورت ہے ۔ ان خےالات کا اظہار آئےسکو چےف نے راولپنڈی ، اسلام آباد اور اٹک سرکلز کی ماہانہ کارکردگی بارے منعقدہ مےٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے کےا ۔ ترجمان آئےسکو کے مطابق آئےسکو ہےڈ آفس اسلام آبادمےں منعقد کی جانے ان مےٹنگز مےں راولپنڈی ، اسلام آباد اور اٹک سرکل کے اےس اےز، اےکسےئنز اور اےس ڈی اووز نے شرکت کی جنہوں نے آئےسکو چےف کو لائن لاسز، نادہندگا ن سے رےکوری، بجلی چوری، موبائل مےٹر رےڈنگ ، روشنی اےس اےم سروس8398 اور نےو کنکشنز کے بارے مےں گزشتہ ماہ دئےے جانے والے اہداف کے متعلق آگاہ کےا۔