صحافیوں اور انکے بچوں کیلئے این پی سی میں مارشل آرٹ کلاسز
اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل پریس کلب، پاکستان کاپوایرا اکیڈمی کے تعاون سے این پی سی میں صحافیوں اور ان کے بچوں کے لئے اب مستقل بنیادوں پر مارشل آرٹ ”کاپوایرا“ کی کلاسز شروع کر رہا ہے۔کاپوایرا مارشل آرٹ میں ریسلنگ، جمناسٹک، سیلف ڈیفنس، میوزک اور یوگا بھی شامل ہے۔کلاسز ہر جمعہ اور ہفتہ کی شام 4:30 بجے سے 6:30 بجے تک ہوا کریں گی۔پہلی کلاس جمعتہ المبارک 13 اکتوبر 2017ءبوقت 4:30 بجے انسٹرکٹر شایان علی اورانسٹرکٹر فواز میر لیں گے۔ مارشل آرٹ کی یہ مستقل بنیادوں پر ٹریننگ مفت دی جائے گی۔کلاسز میں حصہ لینے والے خواہش مند اپنا اور اپنے بچوں کے ناموں کا اندراج 12 اکتوبر تک این پی سی کے استقبالیہ دفتر میں کروا دیں۔مزید رابطے کیلئے : 051-2604147, 03005041511۔