50فیصد سے زائد پاکستانی اپنے مستحق رشتہ داروں کو زکواة دیتے ہیں

اسلام آباد(نامہ نگار)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 50فیصد سے زائد پاکستانی زکوٰة اپنے مستحق رشتہ داروں کو دیتے ہیں۔گیلپ پاکستان کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق سروے کے دوران پاکستانی شہریوں سے سوال پو چھا گیا کہ آپ عام طور پر اپنی زکوٰ ة کس کو دیتے ہیں؟سوال کے جواب میں 54فیصد کا کہنا ہے کہ وہ زکوٰة اپنے مستحق رشتہ داروں کو دیتے ہیںجبکہ 17فیصد عام مستحق فراد کو اور 10فیصد رفاحی اداروں کو اپنی زکوٰة دیتے ہیں ۔ایک فیصد کسی دوسرے مصرف میں خرچ کرتے ہیں۔5فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔