نیو گلزار قائد اور نواز کالونی کے مکینوں کیلئے ٹیوب ویل کاا فتتاح

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چوہدری نثار علی خان نے یوسی 75گنگال کی عوام کو دل جیت لیے ہیںنیو گلزار قائد اور نواز کالونی کے مکینوں کے لیے پانی کے ایک مزید ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا ہے چیئرمین یوسی گنگال ملک ناہید سلطان نے کہا ہے کہ خدمت خدمت اور عوام چوہدری نثار علی خان کا نعرہ این اے52کی عوام کا اپنے محبوب قائد کے لیے ہے انھوں نے کہا کہ میرا سر فخر سے بلند ہو گیا جب چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ان کا ایک سچا سپاہی ہوں ملک ناہید سلطان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین واسا ضیاءاللہ شاہ ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ یونین کونسل گنگال کی تمام وارڈوں میں پانی کے مسلے جلد ازجلد حل کر دیئے جائیں گے۔