نئی نسل کی کردارسازی کیلئے جھوٹ اور منافقت کا خاتمہ کرنا ہوگا‘ محمودہ ممنون

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا ہے کہ نئی نسل کی کردار سازی کے لئے معاشرے سے جھوٹ اور منافقت کے خاتمے کی ضرورت ہے۔ تاکہ معاشرے میں اعلیٰ اقدارکو فروغ دیا جا سکے۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں اسلام آباد ماڈل سکول برائے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اﷲ کے سامنے سر جھکانے کا ایک اہم مقصد اس کا شکر ادا کرنا ہے۔ کیونکہ اﷲ نے ہمیں انسان بنایا ہے اشرف المخلوقات کے طور پر تخلیق کیا ہے۔ بیگم محمودہ ممنون نے کہا کہ ال اور حضور نے جھوٹ کو سخت ناپسند فرمایا ہے۔ اس لئے اس سے بچنا ضروری ہے۔