جی نائن پشاور موڑ پر آپریشن‘ متعدد ہوٹلوں کی تجاوزات گرادی گئیں
اسلام آباد(وقائع نگار) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے پشاور مےں تجاوزات کے خلاف آپرےشن کرتے ہوئے متعدد ہوٹل کی جانب سے کی گئی زائد تعمےرات کو مسمار کردےاہے گزشتہ روز شعبہ انفورسمنٹ نے بھاری مشےنری کے ساتھ پشاور موڑ سےکٹر جی نائن مےں واقع رہائشی گھروں کے خلاف آپرےشن کےا جن مےں غےر قانونی طورپر ہوٹل تعمےر کےے گئے تھے ان کے خلاف کاروائی کی انفورسمنٹ نے شنواری ہوٹل سمےت مختلف فوڈ چےنز کے خلاف کاروائی کی ہے اور ناجائز تعمےرات کو گردادےا گےا ہے قبل ازےں سےکٹر جی الےون مےں گھروں کی جانب سے کھڑی کی جانے والی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی تھی ۔اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گااور اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور تجاوزات کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے خاتمے تک تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے متعلق ہونے والے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے علی جاوید ڈپٹی مجسٹریٹ کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ سی ڈی اے کی طرف سے تجاوزات کے خلاف اس آپریشن میں معاونت کریں گے تاکہ امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کے علاوہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے جبکہ متعلقہ علاقے کا ایس ایچ او اور بھر پور معاونت بھی فراہم کرے گا۔ دریں اثناءایس ایس پی (آپریشن) اسلام آباد سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو کامیاب کرنے کے لیے مزید دو ریزرو پولیس کی ٹیمیں دیں جو آپریشن کے دوران انفورسمنٹ کے عملے کی مدد کریں گے۔