دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کالعدم گروپوں کوآہنی شکنجے میں جکڑا جائے، علامہ قمرزیدی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) الحا ج سیدصفدر اسد رضوی کے زیراہتمام امام بارگاہ باب العلم آئی آیٹ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے الحاج علامہ سےد قمر حےدر زےدی نے کہا کہ حسےنےت ہر ظلم و جبر سے ٹکرانے کا استعارہ ہے ےہی وجہ ہے کہ فلسطےن و کشمےر سمےت دنےا کے ہر خطے مےں آزادی و حرےت اور غلامی سے نجات کےلئے جاری تحرےکوں کا منبع و سرچشمہ کربلا ہے ۔انہوں نے ےہ بات زور دے کر کہی کہ قرآنی حکم کے مطابق آل محمد سے تمسک اور ان کی مودت کو اجر رسالت اور جزائے نبوت قراردےا گےا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسےنؑ نے ےزےد پلےد کی جانب سے اسلام کا مزاق اڑانے اور وحی و الہام کا انکار کرنے کے جواب مےں دشت کربلا مےں وہ منہ توڑ جواب دےا کہ ےزےدےت کو سر چھپانے کےلئے کہےں ٹھکانہ نہ ملا ۔سےد قمرزےدی نے کہا کہ بےمار کربلا حضرت امام زےن العابدےنؑ نے دربار ےزےد مےں اپنے دل ہلا دےنے والے خطبے مےں ےزےد کو چےلنج کےا کہ جب تک آذانوں مےں توحےد و رسالت کی گواہی شامل رہے گی وہ حسےنےت کی فتح اور ےزےدےت کی ابدی موت کا پےغام بن کر زندہ و تابندہ رہے گی۔