وزیر داخلہ احسن اقبال ، ایف آئی اے ، اور اینٹی کرپشن کے حکام سے اپیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) گوجرخان کے رہائشی عبدالروف نے وزیر داخلہ احسن اقبال ، ایف آئی اے ، اور اینٹی کرپشن کے حکام سے اپیل کی ہے کہ راولپنڈی کی متعدد عدالتوں سے فراڈ کے مقدموں میں اشتہاری ملزم شہزاد محمود جو اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہے کا نام ای سی ایل میں ڈال کر فوری طورپرگرفتار کیا جائے۔ تھانہ گوجر خان میں اس حوالے سے مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم شہزاد محمود اور اس کا بیٹا بدر علی علاقہ کے لوگوں سے زمینوں پر فراڈ کر کے بیرون ملک بھاگ گیا ہے۔ مقدمہ میں شہری عبدالروف نے بتایا ہے کہ بدر علی ملزم نے میرے 12 لاکھ 50 ہزار روپے نہیں دیئے اور سعودی عر ب چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہےکہ ملزم کے اوپر اس سے قبل بھی 15 سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں وہ اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔ میری وزیر داخلہ احسن اقبال ، ایف ا?ئی اے، اور اینٹی کرپشن کے حکام سے درخواست ہے کہ ملزم شہزاد محمود اور اس کے بیٹےبدر علی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں گرفتار کیا جائے۔