دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔عدالت نمبر2 نے تھانہ کوٹلی ستیاں کے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم جاوید اختر کے خلاف سماعت 23اکتوبر،سی ٹی ڈی کے بارود کیسوں میں ملزم اسامہ کے خلاف سماعت 26اور ملزم اختر کے خلاف سماعت بھی 26اکتوبر تک ملتوی کردی ۔عدالت نمبر ایک نے تھانہ چونترہ کے قتل کیس میں ملزمان نصیر وغیرہ کے خلاف شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر،تھانہ واہ کینٹ کے اغواءبرائے تاوان کیس میں ملزم علی خان کے خلاف شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 24اکتوبرجبکہ تھانہ واہ کینٹ کے قتل کیس میں ملزم جواد حسین کے خلاف شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔