مذہبی منافرت کیس، ملزم اویس احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔ملزم اویس احمد کے خلاف سی ٹی ڈی نے مذہبی منافرت کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا جس کی عدالت نے ضمانت منظور کی تھی تاہم ملزم ضمانت کروانے کے بعد غائب ہوگیا تھا۔