سکولوں مےںبجلی کا نظام بہتر بنائیں،محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی سربراہا ن کو ہدایات

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سکولوںکے سربراہا ن کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی ناخواشگور واقعہ سے بچنے کے لئے اپنے سکولوں کے اندر بجلی کے نظام کو بہتر بنائیں اور اگر کہیں بھی کوئی کمی بیشی ہے تو واپڈا کے نوٹس میں لے کر اس کو درست کیا جائے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہے کہ اگر کوئی ناخواشگوار واقعہ پیش آیا توا س کی تمام تر ذمہ داری سکول انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ یادر ہے کہ کچھ عرصہ قبل فیصل آباد کے ایک سکول میں بجلی کی ننگی تار سے ایک بچے کو بجلی کا کرنٹ لگا تھا جس سے اس کی جان چلی گئی تھی۔