بارود برآمدگی کیسز میں ملزم نجیب اللہ پر فرد جرم عائد، ملزم کاصحت جرم سے انکار

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کیسز میں ایک ملزم پر فرد جرم عائد کر دی ۔ عدالت نے سی ٹی ڈی کے مقدمہ میں ملزم نجیب اللہ پر فرد جرم عائد کر دی جس نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے 25اکتوبر کو شہادت طلب کر لی ۔ ملزم ظفر اقبال کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25اکتوبر،ملزم کاشف سعید کے خلاف 2 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25اکتوبر ،ملزم احمد رضوان کے خلاف بیان ریکارڈ کر کے سماعت 25اکتوبر جبکہ تھانہ مری کے دھماکہ خیز مواد کیس میں ملزم پیر عظمت نواز کے خلاف جزوی بحث کے بعد سماعت آج 13 اکتوبر تک ملتوی کردی۔