منشیات کے مقدمات مےں 2 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائےں
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی کچہری کی عدالتوں نے منشیات کے مقدمات مےں 2 ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزاءسنا دی جب کہ قتل کیس میں 3 ملزمان بری،اےک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر نے تھانہ صادق آباد کے منشیات کیس میں ملزم مرید عباس کو2 ماہ قید اور3 ہزار جرمانہ جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین ظاہر شاہ نے تھانہ نصیر آباد کے ملزم عقیل حسین کو ساڑھے4 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزاءسنا دی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ محمد اجمل نے تھانہ ائیرپورٹ کے قتل کیس میں 3 ملزمان آفتاب بھٹی ،ارشد اور مبارک کو بری کر دیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہر عباس سپرا نے تھانہ ویسٹریج کے قتل کیس میں ملزم صفدر علی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کر دی۔