راولپنڈی چےمبر آف سمال ٹرےڈرز کا 32رکنی وفد ندےم شےخ کی قےادت مےں کےنٹن فےئر مےں شرکت کےلئے چےن روانہ

راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) راولپنڈی چےمبر آف سمال ٹرےڈرزاےنڈ سمال انڈسٹرےز کا 32رکنی وفد صدر ندےم شےخ کی قےادت مےں 15اکتوبر سے شروع ہونے والے کےنٹن فےئر مےں شرکت کے لئے چےنروانہ ہوگےا ،15روزہ دورے کے دوران وفد کےنٹن فےئر کے تےنوں مراحل کے علاوہ بےن الاقوامی تجارتی کانفرنس مےں بھی شرےک ہوگا ۔وفد مےں جےمز اےنڈ جےولری ، شوز ، گارمنٹس ، ہارڈ وےئر ، مےڈےسن ، المونےم ،فرنےچر اور دےگر شعبوں مےں کاروبار کرنے والے تاجر شامل ہےں جو چےن کے مشہور تجارتی مےلے کےنٹن فےئر مےں شرکت کرےنگے ۔اےئرپورٹ پر متعدد تاجر رہنماوں نے وفد کو رخصت کےا اور انکے لئے نےک خواہشات کا اظہار کےا ۔روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی چےمبر آف سمال ٹرےڈرزاےنڈ سمال انڈسٹرےز کے صدر ندےم شےخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی تاجروں نے اس بڑے تجارتی مےلے مےں تجارتی مواقعوں کے حوالے سے مفےد معلومات حاصل کےں تھےں اور دورہ انتہائی کامےاب رہا تھا ، اس مرتبہ بھی تاجر وں کو اپنے کاروبار کو مزےد وسعت دےنے کے لئے ےہ موقع فراہم کےا گےا ہے اور ےہ دورہ کاروبار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے مےں سنگ مےل ثابت ہوگا ۔