پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرآج 13 ”یوم تحفظ ختم نبوت “ منایاجائے گا

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پاکستان سنی تحریک کی اپیل پرآج 13اکتوبر بروز جمعہ کو ”یوم تحفظ ختم نبوت صلّی اللہ علیہ وسلم“ منایاجائے گا،اس سلسلے میںقانون تحفظ ختم نبوت کے خلاف کی جانیوالی سازشوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے ،ریلیاں اورکانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جبکہ سنی تحریک علماءبورڈسے وابستہعلماءومشائخ جمعہ کے ملک گیر اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کریں گے، پاکستان سنی تحریک راولپنڈی ڈویژن کے صدرمفتی لیاقت علی رضوی کاکہناتھاکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے راناثناءاللہ کا بیان انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، قادیانیوں کے حق میں بیان دینے پر رانا ثناءاللہ کو برطرف کیا جائے،عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،جوشخص آنحضرت کوآخری نبی تسلیم نہ کرتاہووہ مسلمان کہلانے کا حق دار نہیں،راناثناءاللہ بتائیں کون سے علماءکرام قادیانیوں کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے؟انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل کچھ عناصر عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سرگرم ہیں،کبھی وہ حلف نامے میں ترمیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی وہ اخباری بیانات دے کر ملک وقوم کے جذبات کو مجروح کرتے ہیں،پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھا یہاں صرف اللہ اور اس کے رسول کانظام زندگی ہی نافذالعمل ہوکر رہے گا۔ انہوںنے کہا قادیانی ختم نبوت کے حوالے سے اپنی مذموم کارروائیوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوںنے کہا کہ ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے کے سازشی کرداروں کوقرارواقعی سزاملنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔