مذہبی منافرت کیس میں ملزم غضنفر کو4 سال قید اور 75ہزار روپے جرمانے کی سزاء
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے مذہبی منافرت کیس میں ایک ملزم غضنفر کو4 سال قید اور 75ہزار روپے جرمانے کی سزاءسنا دی جبکہ شریکملزم سلیم اختر کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ۔دونوں ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔