22 نمبر چونگی ، ٹینچ بھاٹہ،اکبر مارکیٹ گوالمنڈی میںدکانوں کے باہر موجود سامان ضبط

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کے باہر موجود سامان ضبط کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کنٹونمنٹ کے عملے نے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ صائمہ شاہ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 22 نمبر چونگی ، ٹینچ بھاٹہ میںدکانوں کے باہر موجود سامان ضبط کر لیا۔ عملےنے اکبر مارکیٹ گوالمنڈی میں بھی دکانوں کے باہر آپریشن کیا اور سامان ضبط کر لیا۔ چیف انسپکٹر حسن جان ، انسپکٹر راجہ ارشد ، افتخار احمد، بشیر خان اور دیگر عملہ نے کاروائی میں حصہ لیا۔