سردیوں میںگیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے مرمت کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سوئی ناردرن گےس کے جنرل مینجر راولپنڈی راجہ محمد ظہور نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے مرمت کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا ہے تاکہ صارفین کے مسائل ختم کئے جاسکیں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اندرون شہر کے 
علاقوں کو گیس کی فراہمی بند رہے گی انہوں نے راولپنڈی کی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کے بعد اپنی محکمہ کی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کا معائنہ کیااور کمیٹی چوک کے پاس بڑی سپلائی لائن کے فری تبدیلی کے احکامات جاری کئے ہیں مرکزی لائن 40سال قبل ڈالی گئی تھی جو اب زنگ آلود اور خراب ہوچکی ہے40ف لمبی اور 3انچ قطر کی لائن جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تبدیل کی جائے گی۔ جس سے ملت کالونی،صادق آباد کمیٹی چوک وارث خان ، گلاس فیکٹری اور دیگر علاقوں میں جمعہ کی شام سات بجے سے صبح تن بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی صارفین ان اوقات کار میں اپنے معمولات زندگی کیلئے کوئی متبادل ہو بندوبست کر لیںمحمد ظہور جنرل مینجر نے کہا کہ اس مر متی کے بعد راولپنڈی کے سردیوں کو موسم سرما میں گیس کی بھرپور فراہمی ممکن بنائی جاسکے گی۔