اسلام آباد مےںڈبل ہےلمٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی شروع
اسلا م آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اےس اےس پی اسلام آباد ملک مطلوب احمد اعوان نے کہا ہے کہ ٹرےفک پولےس کی جانب سے ڈبل ہےلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوںکے خلاف کارروائی شروع، پہلے دن بغےر ہےلمٹ کے موٹر سائےکل چلانے والے 1500سے زائد شہرےوں کو چالان ٹکٹ جاری ،کارروائی کےلئے سپےشل سکواڈ تشکیل ،مقصد چالان کرنا نہےں بلکہ شہرےوں کے جان ومال کوتحفظ دےنا ہے اس سلسلے مےں اسلام آباد ٹرےفک پولیس کے سپےشل سکواڈاسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر تعےنات کئے گئے ہےں اور ڈبل ہےلمٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہےں اس سے قبل اسلام آباد ٹرےفک پولیس کی جانب سے اےک ماہ کی آگاہی مہم کے دوران شہرےوں کو خصوصاً موٹر سائےکل پر بےٹھے دونوں افراد کو روڈ سےفٹی بالخصوص ہےلمٹ کے فوائد اور نقصانات کے بارے مےں آگاہی فراہم کی گئی ، ےہ خصوصی آگاہی مہم اےک ماہ قبل اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر شروع کی گئی تھی جس مےں کشمیر ہائی وے،اےکسپرےس ہائی وے،فےصل اےونےو،مری روڈ،نائنتھ اےونےو شامل ہےں ۔