نیو گلزار قائد اور نواز کالونی کے مکینوں کےلئے ایک اور ٹیوب ویل کا افتتاح

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) یوسی 75گنگال میں نیو گلزار قائد اور نواز کالونی کے مکینوں کے لیے پانی کے ایک مزید ٹیوب ویل کا افتتاح کر دیا گیا ہے چیئرمین یوسی 75گنگال ملک ناہید سلطان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین واسا ضیاءاللہ شاہ ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ یونین کونسل گنگال کی تمام وارڈوں میں پانی کے مسائل جلد ازجلد حل کر دیئے جائیں گے ٹیوب ویل کے افتتاح کے موقع پر ایم ڈی واسا راجہ شوکت ، ایس ڈی او ملک جاویدچیئرمین یوسی گنگال ملک ناہید سلطان، وائس چیئرمین شکیل عباس مغل،راشدنواز نیو گلزار قائد کے صدر قدیر احمد بھٹی، چیئرمین زکواة قاضی عبید، کونسلر طارق محمود ، تنویر احمد بھٹی عاصم سیٹھی،حاجی آزاد،راجہ فیصل اور معززین علاقہ شریک تھے۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت نے کہا کہ بابر کالونی،اور شاہین ٹاون کے ٹیوب ویلوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد ہی عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کر دیا جائے گا ۔