آر پی او نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے چیمبر پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)رےجنل پولےس افسر وصال فخر سلطان راجہ سے جمعرات کوصدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے ارکان کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر آر پی او نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کردی صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس زاہد لطیف خان کی قےادت مےں ممبران ناصر مرزا، قاضی خالد فاروق ، حسن مصطفی ، شیخ حفیظ ، انجم ریحان، راجہ عامر اور وقاص انیس نے مےٹنگ مےں شرکت کی چیمبر اور ٹریڈرز کے مسائل کے حل کیلئے چیمبر پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا جسکا مقصد مسائل کے حل کیلئے تھانہ کی بجائے کمیٹی سے رجوع کرنا ہے تاکہ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے اور پولیس پر کم سے کم بوجھ پڑے ریجنل پولیس آفیسر نے اس امر کا اظہار کیا کہ انھیں اس کمیٹی کے سکوپ اور فوکل پرسن بارے بتایا جائے جبکہ ریجنل پولیس آفس کی جانب سے اے ڈی آئی جی کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے اسی طرح اےس پی لیول کا آفیسر بطور فوکل پرسن سی پی اسرار احمد خان عباسی مقرر کریں گے کمیٹی کا اجلاس ریجنل پولیس آفیسر بلائیں گے جس میں تمام متعلقہ افسران اےس اےچ اولیول تک شرکت کرینگے جس میں آمدہ مسائل کا حل ہدایات کا نفاذ ، سیکورٹی نقطہ نظر سے متعلقہ قوانین پر عمدرآمد ، حساس مقامات کی سیکورٹی اور دیگر مسائل کو زیر بحث لاکر مناسب لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا آئندہ میٹنگ ہر ماہ اےس اےس پی آپریشن کرینگے اےس او پی لائحہ عمل اور میٹنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائیگا ۔