یونین کونسل لکھن میں پانی کا شدےد بحران ،عوام بوند بوند کو ترس گئے

راولپنڈی(نےوز رپورٹر )یونین کونسل لکھن میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ۔عوام پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے،چوہدری نثارذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل لکھن کے کونسلرز ،حاجی ظہور، شوکت خٹک،چوہدری محمود،چوہدری اشتیاق،قاسم شاہ اور خالد محمود نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ یونین کونسل لکھن میں چار میں سے دو ٹیوب ویل خراب ہیں اوردو ٹیوب ویل جو درست حالت میں ہیں وہ بھی پانی کی سپلائی شفاف انداز میں نہیں کر رہے نئے لگائے جانے والے دو نئے ٹیوب ویل ابھی تک فنکشنل نہیں ہو سکے جسکی کی وجہ سے یونین کونسل لکھن کی ساٹھ ہزار سے زائد آبادی پانی کے شدید بحران کا شکار ہے۔اور پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر واسا پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکتا تو واٹر سپلائی وارڈ کمیٹیوں کے سپرد کر دے۔ انہوں نے چوہدری نثار سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر کاروائی کر کے اس مسلہ کو حل کیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہو نگے۔