راولپنڈی آرٹس کونسل میں کوریا کے ثقافتی گروپ کی سپیشل کلچرل پرفارمنس 14 اکتوبرکو ہوگی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی آرٹس کونسل میں کوریا سے تعلق رکھنے والے ثقافتی گروپ کی سپیشل کلچرل پرفارمنس 14 اکتوبرکوشام 7 بجے منعقد ہوگی ۔ راولپنڈی ،اسلام آبادکے شہری کورین روائتی میوزیکل پرفارمنس سے لطف اندوزہوں گے۔تقریب میں داخلہ بذریعہ پاس ہوگا جوآرٹس کونسل سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آج 13 اکتوبرکوبھی معروف آرٹسٹ مسعودخواجہ کا ہدایت کردہ سٹیج ڈرامہ’جوکرمیرانام‘ شام 7 بجے پیش کیا جائے گا۔