سعودی عرب کی حکومت کا خواتین ٹریفک پولیس قائم کرنے پر غور

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب خواتین ٹریفک پولیس قائم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک وزارتی کمپنی خواتین ٹریفک پولیس کے قیام کے انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ اب کمیٹی میں وزارت داخلہ‘ وزارت محنت اور وزارت خزانہ کے انچارج وزراءشامل ہیں۔ شاہی حکم جاری ہونے کے تیس دن کے اندر خواتین ٹریفک پولیس کےلئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق خواتین ڈرائیور اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے پائی گئیں کو انہیں صرف جرمانہ کیا جائے گا۔ گرفتاری عمل میں نہیں لائی جائے گی۔