گیس بجلی کے نرخ کم کئے بغیر برآمدات نہیں بڑھ سکتیں‘ تاجر برادری

اسلام آباد (عترت جعفری) ملک کی برآمدات اور صنعتی سیکٹرز نے حکومت کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ ملک کی برآمدات کو بڑھانے کےلئے گیس اور بجلی کے نرخ کم کئے بغیر کامیابی نہیں ہو سکے گی۔ اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کے وفد نے بھی وزیراعظم سے مطالبہ کیا جبکہ اپٹما کا وفد بھی آج بجلی اور گیس کے نرخ فوری طور پر گھٹانے کا مطالبہ کرے گا۔ واضح رہے کہ ملک کی درآمدات اور برآمدات کے درمیان مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 9 ارب ڈالر سے زائد کا تجارتی خسارہ رپورٹ ہوا ہے۔ جو انتہائی خطرناک صورتحال ہے۔ ملک کا ”مینوفیکچرنگ سیکٹر“ حکومت سے کہہ رہا ہے کہ پاکستان کا مال مسابقت کے قابل نہیں رہا ہے۔ کیونکہ بجلی اور گیس کے نرخ اب قابل برداشت نہیں ہیں۔