پارلیمنٹ کے تقدس کا آئینی ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) سےنےٹ مےں مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشرےات کے اجلاس مےں چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ میڈیا میں ارکان پارلیمنٹ کی ساکھ کے تحفظ کیلئے قانون میں ترامیم تجویز کر دی گئی ہےں ۔ اب تک یہ تحفظ صرف عدلیہ اور فوج کو حاصل ہے۔ ترمیمی بل کی منظوری سے فوج عدلیہ پارلیمنٹ کو مساوی تحفظ مل جائے گا۔ پارلیمنٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بل کا مسودہ بھجوا چکے ہیں۔ وزارت قانون و انصاف کو بھی بل ارسال کر چکے ہیں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ بل پارلیمنٹ میں پےش کر دےاجائے گا جب کہ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتاےا کہ جرنلسٹس ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن بل 2017ءآئندہ ہفتے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں پیش کےا جا رہا ہے سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین سینیٹر کامل علی آغا کی صدارت میں پارلیمنٹ ہا¶س میں ہوا۔ جس مےں چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے نے کہا کہ الزام تراشی کے معاملے پر ملک میں عدلیہ اور فوج کو آئینی اور قانونی تحفظ حاصل ہے ارکان پارلیمنٹ کو نہیں کیونکہ جمہوری سوچ رکھنے والے بازو مروڑ سکتے ہیں اور نہ ہی اینکرز سے پس پردہ رابطے کر سکتے ہیں، جس کا جی چاہتا ہے انہیں بدنام کرتا ہے تضحیک اور بدنامی کے لئے پارلیمینٹ ،،فری فار آل ،، بن گیا ہے ۔ پارلیمنٹ آئین کی محافظ ہے میڈیا میں آئین لپیٹنے کی گفتگو کا اسے نوٹس لینا چاہئے مجلس قائمہ نے دونوں ایوانوں کے ارکان سے ایف آئی اے کی پارلیمینٹ میں جلد برقی جرائم پر پیش ہونے والے رپورٹ پر تفصیلی بحث کی سفارش کردی ہے ۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ ٹی وی پروگراموں کے حوالے سے دشمن ہم پر ثقافتی وار کر چکا ہے۔ وہ دن میں بندوقوں اور رات کو ثقافتی حملہ کر رہے ہیں۔ ہمارے بچوں کی زبانوں پر نیتا جی اور پتا جی کے الفاظ آ گئے ہیں۔ اب تو ٹی وی چینلز سے گالیاں بھی سنائی جانے لگی ہیں۔ ادارے آئین کے آرٹیکل 37 جی پر عملدرآمد کیوں نہیں کرواتے۔ چیئرمین پیمرا نے بتایا کہ خلاف ضابطہ کی سنگین خلاف ورزیوں کا ازخود نوٹس لیا گیا اور جرمانے کئے گئے۔ معافیاں بھی مانگی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چینلز پر آئین کو لپیٹنے کی گفتگو ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی بی کے خط کے معاملہ پر متعلقہ ٹی وی چینل نے عدالت سے حکم امتناعی لے لیا ہے ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وہ اس معاملے میں مقدمہ کی واپسی سے آگاہ نہیں ہیں۔ آئی بی نے جعلسازی کا مقدمہ بنا دیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا نے بتایا کہ انہوں نے خود وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کا بیان سنا ہے کہ یہ معاملہ حل ہو گیا ہے اور حکومت جلد مقد مہ واپس لے گی ۔حکومت مقدمہ واپس لے رہی ہے۔ مجلس قائمہ نے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کو جون 2017ءمیں کوئٹہ کے صحافی ظفر اللہ اچکزئی کی ایف سی کے خلاف ایک خبر کی پاداش میں گرفتاری کا نوٹس لینے کی ہدایت کر دی ہے اور آئندہ اجلاس میں اس بارے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ اس صحافی کو قومی سلامتی کے معاملے پر گرفتار کیا گیا انہوں نے بتایا کہ کارٹونز کو انہی زبان میں دکھانا چاہئے۔ اس طرح اپنی معاشرتی اقدار کا تحفظ کر سکتے ہیں۔ ورنہ بچے اگنی اور سپنا جیسے الفاظ بولتے رہیں گے۔ حکومت نے کڈز ٹی وی چینل کے قیام کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ ٹی وی چینلز سے بھی بات ہو رہی ہے کیونکہ بچوں کی مصنوعات کے حوالے سے مارکیٹ میں اشتہارات بھی موجود ہیں۔کمیٹی نے ایک ماہ میں شالیمار ریکارڈنگ کمپنی کے نجی کمپنی سے معاہدے اور 37کروڑ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادئیگی کی رپورٹ مانگ لی ہے وزرات سے نیشنل لینڈ کمیشن کے وزرات اطلاعات و نشریات کے ماتحت ہونے کے بارے میں بھی رپورٹ مانگ لی گئی ہے صوبوں سے بھی رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ وہ خود حیران ہے کہ یہ کمیشن کس جوازکے تحت اس کی وزارت کے ماتحت ہے ۔