نیپال میں لاپتہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ کا بازیابی کیلئےآرمی چیف کو خط

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) نیپال میں لاپتہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی اہلیہ نے آرمی چیف کو خط میں لکھا ہے کہ میرے شوہر نوکری کے سلسلے میں نیپال گئے اور وہاں لاپتہ ہو گئے۔ میں نے کرنل حبیب کی بازیابی کیلئے تمام قانونی راستے اپنائے۔ اقوام متحدہ کو خط لکھا، نیپال حکومت سے بھی درخواست کی۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ میرے شوہر کو ڈھونڈنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔